میری بُلاہٹ: ہَیکل اور خاندانی تاریخ کا مُشیرمیری توجہ کا مرکز کیا ہے؟
وارڈ کے ہَیکل اور خاندانی تاریخ کے مُشیر کے طور پر، آپ اَفراد اور خاندانوں کی مسِیح کے پاس آنے میں مدد کرتے ہیں جب وہ خاندانی تاریخ اور ہَیکل کے کام میں حِصّہ لیتے ہیں (عمُومی راہ نُما کِتاب 25.2.4)۔
درج ذیل مراحِل آپ کو آغاز کرنے میں مدد دیں گے۔


”کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کی تعلیمات خاندان پر مُرتکز ہیں۔ خاندان کی بابت ہمارے عقیدے کے لیے ہَیکل بُنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ وہاں حاصِل ہونے والی رُسُوم ہمیں اَبَدی خاندانوں کی حیثیت سے اپنے آسمانی باپ کی حُضُوری میں واپس جانے کے قابل بناتی ہیں۔“
صدر ڈیلن ایچ اوکس, یِسُوع مسِیح کی خاندان پر مرکُوز اِنجِیل
ہمیشہ سب سے پہلے نجات دہندہ پر توجہ مرکُوز رکھیں
جب آپ اَرکان کو خُداوند کے گھر میں عِبادت کرنے اور اپنے آباؤ اَجداد کے لیے رُسُوم اَدا کرنے کی دعوت دیں، تو آغاز نجات دہندہ سے کریں۔ بیان کریں کہ کیسے ہَیکل کے عہُود اور رُسُوم ہمیں نجات دہندہ کے ساتھ مُنسلک کرتے ہیں، ہمیں راہ نُمائی اور تسلّی محسُوس کرنے میں مدد دیتے ہیں، اور ہمیں اُس کے تحفُظ اور قُدرت کے ذریعے تقویت بخشتے ہیں۔
تاکہ زمانوں کے پُورے ہونے کا اَیسا اِنتظام ہو کہ مسِیح میں سب چیزوں کا مجمُوعہ ہو جائے، خواہ وہ آسمان کی ہوں یا زمین کی۔
اِفِسیوں 10:1
آرڈیننسز ریڈی اِستعمال کریں
اَرکان کی آرڈیننسز ریڈی اِستعمال کرنے میں مدد کریں—یہ سب اَرکان کے لیے اپنے خاندان کے اُن لوگوں کے نام ڈھُونڈنے کا آسان ترین طریقہ ہے جنھیں ہَیکل کی نجات بخش رُسُوم کی ضرُورت ہے تاکہ اُنھیں نجات دہندہ کے پاس لایا جا سکے۔ Learn More
جو کُچھ آپ جانتے ہیں اُس کا اِندراج کریں
تمام اَرکان کی حوصلہ اَفزائی کریں کہ وہ اپنے شجرہِ نسب میں اپنی معلُومات کا اِندراج کریں—بشمُول نام، تصاویر، زِندگی کے اَحوال، کہانیاں، اور اپنے اُن پیاروں کی دیگر یادیں جنھیں مُنّجی کے حُضُور اِکٹھا کِیا جا سکتا ہے۔
وہ راہ نُما جو نئے اَرکان اور نوجوانوں کو اُن کے ہَیکل کے پہلے بپتِسما اور اِستحکام کے تجربے کے لیے تیار کر رہے ہیں وہ فیملی نیم اسِسٹ کو اِستعمال کر سکتے ہیں۔
اِضافی وسائل
سبقخاندانوں کو اَبَدیت کے لیے مُتحد کرنا
یہ سبق کا خاکہ ہَیکل اور خاندانی تاریخ کی خِدمت کے ذریعے حاص��ل ہونے والی برکات کے بارے میں سِکھانے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
سبق پر جائیںتربیت اور وسائل
اپنی بُلاہٹ اور آپ کی مدد کے لیے دَستیاب وسائل کے مُتعلق مزید جانیں۔
وعدہ کی گئی برکات
بطور مُشیر، آپ اَرکان کی مُعاونت کر سکتے ہیں کہ وہ اپنے آباؤ اَجداد کو تلاش کرنے اور اُن کی طرف سے ہَیکل کی رُسُوم ادا کرنے کی برکات کا تجربہ حاصِل کریں۔