ہم ہر جگہ کے لوگوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ وہ اپنی خاندانی تاریخ کے ذریعے—نسل دَر نسل اپنے خاندان سے رابطہ جوڑیں۔

FamilySearch کا دفتر، لِحی، یُوٹاہ، امریکہ
سب کے لیے مُفت
کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام ہر کسی کو، اُن کی روایات، ثقافت، یا مذہبی وابستگی سے قطعِ نظر، FamilySearch بالکل مُفت فراہم کرتی ہے۔ FamilySearch کے ذرائع دُنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو اُن کے وِرثہ کو دریافت کرنے اور خاندان کے اَرکان سے جُڑنے میں مدد کرتے ہیں۔
ہم کیا کرتے ہیں
ہم اپنی ویب سائٹ، موبائل ایپس، اور 5,000 سے زائد مقامی خاندانی تاریخ کے سینٹرز میں ذاتی راہ نُمائی کے ذریعے لوگوں کو اُن کی خاندانی تاریخ کو دریافت کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

عالمی تعاون
FamilySearch اہم خاندانی ریکارڈز کو محفُوظ کرنے اور مقامی قوانین کے تحت، اُنھیں آن لائن مُفت دستیاب کرنے کے لیے پُرعزّم ہے۔ ہمارا کام دُنیا بھر میں پھیلا ہُوا ہے اور ہم 100 سے زیادہ مَمالک میں 10,000 سے زائد تنظیموں کے ساتھ باہم مِل کر کام کر چُکے ہیں۔ FamilySearch ہر وقت مقامی قوانین کی پابندی کرنے کی کوشِش کرتی ہے۔


















