FamilySearch Home

رسائی کو آسان بنانے کے لیے ہمارا عزّم

ہم اِس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزّم ہیں کہ ہمارے شجرہِ نسب کے وسائل معذُوری کے حامِل افراد سمیت، ہر شخص کے لیے قابلِ رسائی ہوں۔

شُروع ہی سے قابلِ رسائی

FamilySearch اپنی ویب سائٹ اور ایپلی کیشنز کے ڈیزائن اور تیاری میں قابلِ رسائی سہُولتوں کو شامِل کرتی ہے۔ ہم اِس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہمارے پلیٹ فارمز کو دیکھا اور سمجھا جا سکے، اُنھیں آسانی سے اِستعمال کِیا جا سکے اور وہ قابلِ اِعتماد ہوں، ویب مَواد تک رسائی کے راہ نُما اُصُولوں (WCAG) کے مُطابق کام کرنے کی کوشِش کرتے ہیں۔ ہم بہتری کے مواقع کی نِشاندہی کے لیے باقاعدگی سے صارفین کی آرا لیتے ہیں اور دُنیا بھر کے خاندانوں کی بہتر خِدمت کے لیے اپنے ڈیجیٹل ٹُولز کو مُسلسل بہتر بناتے ہیں۔

رسائی کے فِیچرز

مُختلف ضرُوریات کو پُورا کرنے کے لیے، FamilySearch ایسی سہُولتیں فراہم کرتی ہے جیسے:

  • نابینا یا کم بصارت والے صارفین کے لیے سکرین ریڈر کے ساتھ مُطابقت۔
  • جِسمانی حرکت میں دُشواری رکھنے والے صارفین کے لیے کی بورڈ کے ذریعے نیویگیشن کی سہُولت۔
  • کم سماعت والے صارفین کے لیے ویڈیوز میں کلوزڈ کیپشنز کی سہُولت۔
  • شجرہِ نسب کے ریکارڈز اور وسائل کے قابلِ رسائی فارمیٹس، جن میں ٹیکسٹ کی صُورت میں نقل کے ساتھ ریکارڈ کی تصاویر کی بڑھتی ہُوئی تعداد بھی شامِل ہے۔

ہم کیسا کام کر رہے ہیں؟

اگر ہماری ویب سائٹ یا ایپس اِستعمال کرتے وقت آپ کو رسائی میں دُشواری پیش آئے یا آپ کے پاس اِس تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کوئی تجویز ہو، تو براہِ مہربانی ہم سے اِس پتے پر رابطہ کریں support@FamilySearch.org۔ آپ کی رائے FamilySearch.org کو ویب سائٹ پر آنے والے تمام وزیٹرز کے لیے بہتر بنانے میں ہماری مدد کرتی ہے۔

مُعاونت کے لیے رابطہ کریں