FamilySearch Home
ایک خاندانی شَجرَۂ نَسب تخلیق کریں

ایک خاندانی شَجرَۂ نَسب تخلیق کریں

FamilySearch پر اپنے خاندانی شجرے کی شاخوں کو دستاویزی شکل دینے کے لیے اِن سرگرمیوں کو آزمائیں۔

شَجرَۂ نَسب کیا ہے؟

یہ خاندانوں کی نسل در نسل معلومات اور شَجرَۂ نَسب پر مشتمل ایک بڑھتا ہوا ذخیرہ ہے۔ دُنیا بھر سے لوگوں نے کئی برسوں کے دوران اپنی شاخیں اِس میں شامِل کی ہیں۔

اِبتدائی مراحِل

اپنے والدین سے شُروعات کرتے ہُوئے، اپنے حیات اور مرحُوم رِشتہ داروں کو جتنا پیچھے تک ہو سکے شامِل کریں۔ کسی بُوڑھے رِشتہ دار کو مُختصر فون کال یا پیغام کرنے سے آپ کو کُچھ خلا کو پُر کرنے میں مدد مِل سکتی ہے۔

تجویز: جب آپ مرحُوم افراد کی جانب بڑھ رہے ہوں تو حیات افراد کو شامِل کرنے کے بارے میں فِکر مند نہ ہوں۔ تمام حیات لوگوں کے مُتعلق معلُومات نِجی رکھی جاتی ہیں۔

شَجرَۂ نَسب میں لوگوں کو شامِل کرنا

شَجرَۂ نَسب میں کسی فرد کو شامِل کرنے کے لیے (+) کا بٹن مُنتخب کریں۔

فرد کا نام نیز تاریخِ پیدایش یا وفات اور اُن کے مقامات درج کریں۔ جو کُچھ آپ جانتے یا معلُوم کر سکتے ہیں۔ پھر اگلا کا اِنتخاب کریں۔

کمیونٹی خاندانی شَجرَۂ نَسب سے جُڑیں

جیسے ہی آپ شَجرَۂ نَسب میں نام شامِل کریں گے ہم مُماثلتوں کی تلاش کریں گے۔ چُنانچہ، اگر آپ کی مرحُومہ دادی/نانی پہلے ہی شَجرَۂ نَسب میں موجُود ہیں، تو ہم اُنھیں تلاش کر لیں گے اور تعلق قائم کر دیں گے۔ مُماثلتیں مِلنا عام بات ہے—کمیونٹی خاندانی شَجرَۂ نَسب دُنیا بھر کے مُحققین کی برسوں پر مُحیط خِدمات سے بنا ہے۔

ریکارڈ کے اِشارے دیکھیں

خاندانی شَجرَۂ نَسب میں مُمکنہ آباؤ اَجداد کی تلاش کے عِلاوہ، ہم آپ کے شامِل کردہ مرحُوم آباؤ اَجداد کے لیے اپنے تاریخی ریکارڈز کے مجمُوعے میں بھی تلاش کریں گے۔ جب اِسے کوئی مُماثلت مِلے گی، تو ہم آپ کو ایک ”اِشارہ“ دِکھائیں گے۔ آپ ظاہر ہونے والے نیلے آئکن سے اِشارے کی پہچان کر سکتے ہیں۔

خاندانی شَجرَۂ نَسب پر جانے اور شُروع کرنے کے لیے اِس لِنک پر کلِک کریں۔ اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں یا آپ مزید جاننا چاہتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے، تو صفحے کے اُوپری حِصّے میں موجُود (?) آئکن پر کلِک کریں۔

تجویز: اِشاروں کا جائزہ لیں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا وہ مُماثل ہیں یا نہیں۔ اگر ایسا ہے، تو یہ خاندانی شَجرَۂ نَسب میں نئی شاخیں شامِل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔