FamilySearch Home
ریکارڈز میں آباؤ اَجداد کی تلاش کریں

ریکارڈز میں آباؤ اَجداد کی تلاش کریں

ریکارڈز نئی معلومات سامنے لا سکتے ہیں اور کسی مخصوص آباؤ اَجداد کے بارے میں دستاویزی شواہد کا ایک سلسلہ فراہم کر سکتے ہیں۔

آباؤ اَجداد کی تلاش کی بُنیادی چیزیں

تاریخی ریکارڈز کے ڈیٹا بیس میں اپنے آباؤ اَجداد کی تلاش گُوگل سرچ کی طرح ہی ہے۔ جو معلُومات آپ تلاش کرنا چاہتے ہیں اُس کے بارے میں درج کریں۔ پھر سرچ اِنجن بہترین نتائج تلاش کرنے کے لیے ڈیٹا کے ایک وسیع ذخیرے کی چھان بین کرتا ہے۔

آباؤ اَجداد کی تلاش کے لیے، یہ بہتر ہے کہ آپ فرد کا نام اور اُن کے رہنے اور وفات پانے کا مقام اور تاریخ درج کریں۔ شریکِ حیات، والدین یا بچّوں جیسے رِشتوں کی معلُومات شامِل کرنا بھی مددگار رہتا ہے۔

جو کُچھ آپ جانتے ہیں یا اپنے رِشتہ داروں سے معلُوم کر سکتے ہیں وہ درج کریں۔ اگر آپ سب کُچھ نہیں جانتے تو پریشان نہ ہوں؛ تلاش کا عمل کم سے کم معلُومات کے ساتھ بھی کِیا جا سکتا ہے۔

اگلا قدم کیا ہے

تاریخی ریکارڈز آپ کو خاندانی کہانی کی تفصیلات جمع کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ اہم یا دِلچسپ معلُومات فراہم کر سکتے ہیں، جیسے کہ پتے، خاندان کے افراد کے نام، اور ذاتی تفصیلات جیسے قد، آنکھوں کا رنگ، اور پیشہ۔ آپ کو اپنے آباؤ اَجداد کے دستخط بھی مِل سکتے ہیں۔

جو معلُومات آپ کو آباؤ اَجداد کے بارے میں مِلیں اُنھیں خاندانی شَجرَۂ نَسب میں اُن کے پروفائل پر محفُوظ کریں۔ آپ جو کُچھ محفُوظ کریں گے وہ محفُوظ رہے گا اور خُود بخُود اُن رِشتے داروں کے ساتھ شیئر ہو جائے گا جو شاید اِسی معلُومات کی تلاش میں ہُوں۔ یہ تفصیلات ایسے ذرائع بھی ہیں جو مُتعلقہ شخص کی زِندگی کے حقائق کی تصدیق کر سکتے ہیں اور رِشتوں کو ثابت کرنے میں مدد دیتے ہیں۔