شِرکت کریں
دُنیا بھر کے مُحققین کی مدد کرنے کے لیے اِس سرگرمی کو آزمائیں۔
فہرست سازی کیا ہے؟
فہرست سازی رضاکارانہ پروجیکٹ ہے جو تاریخی ریکارڈز کی تصاویر—جیسے کہ مردم شُماری کے گوشوارے یا وفات نامے—کو آن لائن تلاش کے قابل بناتا ہے۔ یہ نسب نامہ کمیونٹی کی خِدمت کرنے اور خاندانی دریافتوں کو مُمکن بنانے کا بہترین طریقہ ہے۔
یہ کیسے کام کرتا ہے
تاریخی ریکارڈ کی ایک غیر اِنڈیکس شُدہ تصویر تلاش کے ذریعے نہیں مِل سکتی۔ اِس کے ساتھ کوئی کلیدی الفاظ مُنسلک نہیں ہیں جنھیں تلاش کِیا جا سکے۔
فہرست سازی پروگرام میں ریکارڈ کو ایک رضاکار فہرست ساز دیکھتا اور اہم معلُومات، جیسے نام، تاریخیں، اور مقامات لِکھتا ہے۔ اِس کے نتیجے میں تیار ہونے والی فہرست میں شامل تصویر کو قابلِ تلاش ریکارڈز میں شامِل کر دِیا جاتا ہے جو FamilySearch پر مُفت دَستیاب ہوتے ہیں۔
اِنڈیکسنگ کی مُعاونت اور میزبانی FamilySearch کی طرف سے کی جاتی ہے، جو کہ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کی جانب سے فراہم کردہ سروس ہے۔
اِسے آزمائیں
FamilySearch میں سائن اِن کرنے اور فہرست سازی کے لیے تصاویر کا ”بیچ“ مُنتخب کرنے کے لیے اِنڈیکسِںگ ہوم پیج پر جائیں۔ مُختلف زُبانوں میں پروجیکٹس دستیاب ہیں۔ آپ جتنا وقت چاہیں اِس کے لیے وقف کر سکتے ہیں۔ سوالات کے جوابات کے لیے سِسٹم میں اِمدادی وسائل شامِل کِیے گئے ہیں۔