خاندانی یادیں محفُوظ کریں
خاندانی یادیں محفُوظ کریں
اپنے خاندانی اَثاثوں کو محفُوظ کرنے اور شیئر کرنے کی شُروعات اِن سادہ سرگرمیوں سے کریں۔
آپ کے آغاز کرنے کے لیے یہاں کُچھ سرگرمیاں درج ہیں۔
زِندگی اُن کہانیوں سے بنتی ہے جو ہماری خُوشیوں اور اَلمیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ اپنی کہانیوں کو محفُوظ کرنا آنے والی نسلوں کے لیے باعثِ برکت ثابت ہو سکتا ہے۔
4 مراحِل
تصویر اَپ لوڈ اور شیئر کریں
مرحلہ 1: آپ اپنے کمپیوٹر یا موبائل ڈیوایس کا اِستعمال کرتے ہُوئے FamilySearch پر تصویر اَپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
- اپنے کمپیوٹر سے اَپ لوڈ کرنے کے لیے، یادیں اور پھر گیلری کو مُنتخب کریں۔
- آئی او ایس | اینڈرائیڈ پر میموریز موبائل ایپ آزمائیں۔
مرحلہ 2: (+) بٹن پر ٹیپ کریں اپنے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو یا موبائل فون کی گیلری سے کوئی تصویر مُنتخب کریں۔
آپ گُوگل، فیس بُک، یا اِنسٹاگرام سے بھی تصویر اِمپورٹ کر سکتے ہیں۔
مرحلہ 3: اہم معلُومات شامِل کریں جیسے کہ تصویر میں کون (یا کیا) ہے، عُنوان، تفصیل، تاریخ اور مقام۔
مرحلہ 4: شیئر کریں پر کلِک کریں اور مُنتخب کریں کہ آپ تصویر کو کس طرح شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
5 مراحِل
کوئی کہانی سُنائیں - اپنی یاد کو محفُوظ کریں
مرحلہ 1: آپ اپنے کمپیوٹر یا موبائل ڈیوایس کا اِستعمال کرتے ہُوئے FamilySearch پر کہانیاں شامِل کر سکتے ہیں۔
- اپنے کمپیوٹر سے کہانی شامِل کرنے کے لیے، یادیں اور پھر گیلری کو مُنتخب کریں۔
- آئی او ایس | اینڈرائیڈ پر میموریز موبائل ایپ آزمائیں۔
مرحلہ 2: کہانیاں ٹائپ کی جا سکتی ہیں یا اُنھیں پی ڈی ایف یا آڈیو فائلز کی شکل میں شامِل کِیا جا سکتا ہے۔
مرحلہ 3: یاد شامِل کریں (+) بٹن پر ٹیپ کریں اور کہانی تخلیق کریں (کمپیوٹر کے لیے) یا کہانی لِکھیں (موبائل کے لیے) کا اِنتخاب کریں۔
مرحلہ 4: کہانی کا عُنوان درج کریں۔
مرحلہ 5: اپنی ڈیوایس کے کی بورڈ یا ڈِکٹیشن کے آپشن کا اِستعمال کرتے ہُوئے کہانی کا متن درج کریں۔
اگر کہانی مُختصر محسُوس ہو یا آپ کے پاس نظرِثانی اور ترمیم کا وقت نہ ہو تو فِکر نہ کریں۔ یاد کو محفُوظ کرنے پر توجہ دیں—اِس کا کامِل ہونا ضرُوری نہیں ہے۔ اگر ضرُورت پڑے تو آپ واپس جا کر ترمیم کر سکتے ہیں۔
مرحلہ 6: وِیزیبلٹی کو نِجی یا عوامی طور پر دِکھائی دینے والی پر سیٹ کریں۔
مرحلہ 7: اِختیاری: ایسی تصاویر شامِل کریں جو کہانی کی وضاحت میں مددگار ہوں۔
مرحلہ 8: محفُوظ کریں پر ٹیپ کریں۔
مرحلہ 9: یہ کہانی آپ کی یادوں میں محفُوظ کر لی گئی ہے۔ آپ اِس لِنک کو ای میل یا ٹیکسٹ میسج، یا سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے شیئر کر سکتے ہیں۔